کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار غیرملکی دہشتگردوں سے مکمل تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کو 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کریں گے جب کہ حساس ادارے، اسپیشل برانچ، رینجرز اور پولیس حکام بھی اس میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کہ ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردوں نے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں اور جے آئی ٹی ان انکشافات کا جائزہ لینے سمیت ٹھوس تفتیش کرے گی۔
Comments are closed.