اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتا ہوں، ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا افسوس ہے کہ ایسی بات مجھ سے منسوب کی گئی جو میں نے نہیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ غلط طورپر جو بات مجھ سے منسوب کی گئی، اس کا اس کے سوا اور کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا کہ غلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کیاجائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا امید کرتا ہوں کہ میڈیا اس معاملے پر اپنی ذمے داریاں نبھائے گا۔
The post اخراجات کم کرنے کی بات نہیں کی، شبلی فراز کی وضاحت appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.