وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو پی ایس ایل کا ترانہ پسند نہیں آیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیت کو مزید بہتر کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نصیبو لعل تو ہمارا لعل ہیں، لعل کو نگینہ بنا کر قوم کی آواز بنا کر پیش کرنا چاہیے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر فردوس عاشق نے کہا کہ وہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے آئی تھیں، لیکن افسوس وہ جلدی آؤٹ ہوگئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.