hookup que significa ford escort zx2 sr ecu hookup gay clubs for hookups what is the best gay hookup app hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے، فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وقت نے ہمارے مؤقف کو درست ثابت کر دیا کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملکی سلامتی اور مسلم قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپوٹ ہم سب کیلئے چشم کشا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن سے 53 اکاؤنٹس کو چھپایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آ گیا

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے کئی مشتبہ اداروں اور افراد کی طرف فنڈنگ کی جا رہی تھی، رپورٹ میں فنڈنگ میں خردبرد کے اشارے انتہائی خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن غیر ملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی عمران خان اب انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں، پہلے اس اہم مقدمے کو نمٹانے میں غیرمعمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات پیدا کئے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کے رکن اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے، ہم اکبر ایس بابر کی حب الوطنی اور ثابت قدمی کے معترف ہیں، انہوں نے ملک سے وفاداری اور پی ٹی آئی کارکنوں کی درست رہنمائی کا فریضہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساڑھے 3 سالہ دور اس قوم کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ڈال گیا، ملکی اداروں کو بھی قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے بارےمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.