بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے ہرادیا

قذافی اسڈیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ٹیم کو فیوریٹ قرار دیا جارہا تھا، جہاں مہمان ٹیم کے کپتان ہائنرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اننگز کے آغاز میں ہی کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے، جبکہ دوسری وکٹ کے لیے نوجوان حیدر علی اور محمد رضوان نے 36 رنز جوڑے۔

حیدر علی نے مختصر لیکن دھواں دھار اننگز کھیلی اور 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد حسین طلعت آئے اور انھوں نے محمد رضوان کا بھرپور ساتھ دیا۔

15 رنز بنانے کے بعد حسین طلعت بھی 69 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد بھی وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔

تاہم ایسے میں محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیئریر کی بہترین اننگز جاری رکھی اور آنے والے دیگر کھلاڑیوں افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور محمد نواز کے ہمراہ نہ صرف ٹیم کا اسکور بلکہ اپنا اسکور بھی آگے بڑھایا۔

محمد رضوان نے آخر اوور میں اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی اور ٹیم کو 169 کے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈائل فیلو کوائیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تبریز شمسی، لوتھو سپالا اور یورن فورچن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.