پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے کی تحقیقات شروع ہوگئی۔
کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹمز کے کوئٹہ کلیکٹریٹ کے خلاف کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے کی تحقیقات ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کلیکٹریٹ کے خلاف ابتدائی تحقیقات میں گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق گھپلوں کی تحقیقات پاکستان کسٹمز کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد یعقوب کے حوالے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں من پسند افراد سے ملی بھگت کر کے گاڑیاں سستے داموں نیلام کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی نیلامی میں گھپلوں سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
کوئٹہ کلیکٹریٹ میں گھپلے سامنے آنے کے بعد ملک کے دیگر کسٹمز دفاتر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.