کاونٹر ٹریئرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان سے 3 دہشتگرد اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے 2 کلو 400 گرام دھماکا خیز مواد اور 2 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور 1900 گرام نٹ بولٹ برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.