بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر سلیم جاوید کے موسیقار بیٹے جوجی نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ کا ریمکس بنالیا۔
جوجی کے اس ریمکس کو سوشل میڈیا پر شاندار پذیرائی مل رہی یے۔
نوجوان جوجی کے ریمکس ورژن کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر جگہ جگہ والہانہ رقص کرتے دکھائی بھی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل کے ترانہ ریلیز ہوا، جسے سُننے کے بعد شائقین کرکٹ اور موسیقی کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پچھلے تمام سیزن کے آفیشل ترانے اس سے لاکھ درجے بہتر تھے جبکہ کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اُنہیں یہ گانا سُننا ہی نہیں چاہیے تھا۔
اب جوجی نے اس کا ریمکس بنایا تو اسے سراہا جارہا ہے۔
Comments are closed.