پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 118 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 427 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 22 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 7 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ کاروبار بندش پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 559 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.