کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیت کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں مون گارڈن کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ایک ڈکیت افضل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ڈکیت شہر میں لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل ملی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.