برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ میں شدید برفانی طوفان اور سرد موسم کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ کئی ممالک میں برف باری اور طوفان نے تباہی مچادی ہے ،جب کہ نیدرلینڈز کی حکومت نے امرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو سفر کرنے سے خبردار کردیا۔ ادھر برطانیہ میں برفانی طوفان کے سبب درجہ حرارت انتہائی گرچکا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد برف باری کے باعث وسیع وعریض علاقے نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔برف باری کے نتیجے میں کھیت ، سڑکیں، درخت اور پہاڑ سفید ہوگئے ۔ عسیر میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
The post یورپ میں برفانی طوفان‘ نیدرلینڈز میں ایمرجنسی نافذ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.