حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے نمائندوں کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
رہنما سرکاری ملازمین چودھری سرفراز نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر گفتگو میں کہا کہ مذاکرات میں طے ہوا کہ بجٹ تک گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 عبوری اضافہ ہوگا۔
سرکاری ملازمین کے سروس اسٹرکچر سے متعلق بھی نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ جبکہ مظاہروں کے دوران گرفتار افراد کی فوری رہائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
صبح 11 بجے حکومتی کمیٹی کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی۔ باقاعدہ اعلان آج دوپہر ڈھائی بجے نوٹیفکیشن کی صورت ہو گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
Comments are closed.