بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے اس سال بھی حج متاثر ہونے کا خدشہ

کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی حج متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 369 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ سعودی حکام سے ابھی تک حج سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حج سے متعلق عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں، سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.