کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے چیف واسکائوٹ پیٹرن محمد شعیب نے کہاہے کہ اسکائوٹنگ ایک بین البراعظمی اسکائوٹ موومنٹ ہے جو نوجونواں میں اخلاقی ،روحانی اورنیک شہری بنانے کی تربیت دیتی ہے۔ یہ نوجوانوں کی سب سے مقبول ترین غیر نصابی تعلیمی درسگاہ ہے ،یہ نوجوانوں کے اندر چھپی ہوئی ذاتی صفات اورصلاحیتوں کو پالش کرکے اعلیٰ انسان بناتی ہے۔ یہ بات انہوںنے کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے اسکائوٹس صدارتی گولڈ میڈل سلیکشن کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ملک بھرمیں قائم کراچی ،کوئٹہ ،ملتان ،فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد اورپشاور سمیت12ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے اسکائوٹس نے حصہلیا۔ اس موقع پر شمس خان ،محمد ایاز اورمحمدطارق بھی موجود تھے۔ نائب صوبائی کمشنر سید جاوید رضا نے تقریب میں شرکاء کو سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔
The post اسکائوٹنگ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کرتا ہے، محمد شعیب appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.