بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں آج کورونا کے 369 نئےکیسز رجسٹرڈ، 5 مریض انتقال کرگئے

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 369 نئےکیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ 5 مریض انتقال کرگئے۔

ریاض سے جاری سعودی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 356 ہوگئی۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 306 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 368 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایکٹیو کورونا کیسز 2 ہزار 573 ہیں، جبکہ 417 کی حالت تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.