شمالی کوریا نے پابندیوں کے شکار اپنے جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ دینے کے لیے سائبر حملوں کے ذریعے 300 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی حاصل کی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی یہ رپورٹ تاحال خفیہ ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دو برسوں میں پیانگ یانگ کی جانب سے چرائے گئے ورچول اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے یہ رقم ایکسچینج اور مالیاتی اداروں کے نظام کو ہیک کرکے اپنے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کے لیے اکٹھی کی۔
Comments are closed.