اسپیکر سندھ اسمبلی نے اسمبلی کی نہ مناسب سیکیورٹی پر برہمی کا اظہار کیا ہے، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو مراسلہ لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کا اسپیکر اسمبلی نے جائزہ لیا ہے۔
متن میں کہا گیا کہ اندر اور باہر سیکیورٹی اور ٹریفک کا مناسب بندوبست نہیں تھا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ اسمبلی کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہے۔
سندھ اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی کی دیوار کے ساتھ غیر متعلقہ گاڑیاں پارک ہوتی ہیں، اسپیکر اسمبلی کی رہائشگاہ پر بھی سیکیورٹی کا مناسب بندوبست نہیں ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی واپس لے لیےگئے ہیں۔
Comments are closed.