انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے قومی خلائی پروگرام کی منظوری دے دی، عالمی خلائی دوڑ (گلوبل سپیس ریس) میں ترکی باقی ملکوں سے بازی لے جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہہماری صدیوں پرانی تہذیب اب خلا میں بھی نظر آئے گی جو انصاف، اخلاق اور امن پر قائم ہے، 2023 میں خلائی پروگرام کے تحت پہلا مشن چاند پر بھیجا جائے گا۔
رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی کے خلائی پروگرام کی ذمہ داری “ترکی سپیس ایجنسی” کے سپرد کی گئی ہے، اب تمام سیٹلائٹس کی تیاری کا کام ایک ہی اتھارٹی کے ماتحت انجام پائیں گے۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی خلا میں ایک “اسپیس پورٹ” قائم کرے گا جو خلا تک رسائی کے لئے کام کرے گی، اب ترکی خلا میں ہونے والی سرگرمیوں کو زمین سے بیٹھ کر مانیٹر کرے گا۔
رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ ملک میں اسپیس انڈسٹری کا جال بچھایا جائے گا اور نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دیئے جائیں گے،خلائی پروگرام کے لئے یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ ہیومن ریسورس تیار کی جائے گی اور ترکی جلد ہی خلا میں سائنٹفک مشن کے لئے ترک سائنسدانوں کو خلا میں بھیجے گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ سیٹلائٹ، لانچنگ سسٹم اور سپیس ٹیکنالوجی کے لئے اب تک حکومت 2 ارب ٹرکش لیرا سے زائد فنڈنگ دے چکی ہے۔ اب ترکی آبزرویشن سیٹلائٹس کے دور میں داخل ہو گا۔
The post ترکی خلا میں ہونے والی سرگرمیوں کو زمین سے بیٹھ کر مانیٹر کرے گا، ترک صدر appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.