جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ٹوئٹر نے 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس بند کردیئے

 سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی درخواست پر بھارتی کسانوں کے حمایتیوں کے500 سے زائد  ٹوئٹرز اکاؤنٹس مستقل طور منجمند کردیئۓ.

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ کسانوں کی احتجاجی تحریک سے متعلق غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھارتی حکومت کی درخواست پر ان تمام اکاؤنٹس کو بند کیا ہے.

ٹوئٹر حکام کا مزید کہنا ہے کہ   بند کئے جانے والے اکاؤنٹس  کو صرف بھارتی حدود میں ہی بلاک کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک کے صارفین  یہ  500 اکاؤنٹس دیکھ سکتے ہیں.

ٹوئٹر نے بھارتی قانون کے تحت  آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ کرتے ہوئے کسی بھی بھارتی میڈیا ادارے ،صحافی یہ سیاستدانوں کے اکاؤنٹس معطل نہیں کئے.

یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے کسانوں کی جانب  سے بھارت میں 88 مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے اور بھارتی کسانوں کے حق کے لئے عالمی شخصیات کی جانب سے بھی آوازیں بلند کی جارہی ہیں.

The post ٹوئٹر نے 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس بند کردیئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.