پولیس کی جانب سے احتجاجی سرکاری ملازمین کو سیکریٹریٹ میں روک کر محدود کرنے کی کوشش کی گئی جس سے شاہراہِ دستور میدانِ جنگ بن گئی
شاہراہِ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ سمیت متعدد اہم سرکاری عمارات واقع ہیں۔
پولیس کی جانب سے 2 درجن وفاقی ملازمین کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز وہاں سے گزرے تو مظاہرین نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے 50 کے قریب ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت کی طرف سے کسی وزیر یا عہدے دار نے سرکاری ملازمین سے مل کر ان کے مطالبات سننے اور مذاکرات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کرنے اور دھرنا دینے کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کرنے اور گریڈ 1 تا 16 کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔
Comments are closed.