سیکریٹری داخلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والے سرکاری ملازمین کے احتجاج ودھرنے کی لمحہ بہ لمحہ کی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔
سیکریٹری داخلہ نے وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے اسلام آبادکی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کی۔
اس حوالے سے انتظامیہ کو وقتاً فوقتاً مختلف ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو بھی پوری صورتِ حال سے آگاہ رکھا گیا۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ملنے والی ہدایات بھی انتظامیہ کو کنٹرول روم سے دی جاتی رہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اہم مقامات کو براہِ راست وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جاتا رہا۔
Comments are closed.