سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے سے متعلق کیس میں پی آئی اے کے انجینئر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔
پی آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی ضمانت منظور کی گئی ہے۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے پی آئی اے کے انجینئر شیر اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انجینئر شیر اقبال کو ایف آئی اے نے جعلی ڈگری پر گرفتار کیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیر اقبال کو ملازمت کے 5 سال بعد گرفتار کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے نے شیر اقبال کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
Comments are closed.