مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔
منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب اور عطا اللّٰہ تارڑ بھی احتساب عدالت پہنچے۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی عوام نے دیکھا کہ کس طرح کرپشن کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے، سپریم کورٹ میں سماعت سے ایک دن پہلے یہ ویڈیو ریلیز کی گئی۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے مدینہ کی ریاست پر سیاست چمکانے والوں کا حال دیکھ لیا، عمران خان صاحب دوسروں کو چور کہتے ہیں، خود چوروں کے سردار ہیں۔
Comments are closed.