سابق نگران وفاقی وزیر الحاج عالم زیب خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔
سابق نگران وفاقی وزیر الحاج عالم زیب خان کےصاحبزادے گل نواز خان کے مطابق عالم زیب خان کی نمازِ جنازہ آج 3 بجے دوپہر تھاکوٹ میں اداکی جائے گی۔
الحاج عالم زیب خان 3 ہفتوں سےکورونا وائرس میں مبتلا اور زیرِ علاج تھے۔
مرحوم کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی بھی تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.