ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 62 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 62 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 72 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہوگئی۔
ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 951 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 758 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 19 ہزار 9 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 157 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 28 ہزار 592 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 61 ہزار 757 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 7 ہزار 541 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 948 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 49 ہزار 268 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 786 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2ہزار 163 ہے۔ صوبے میں 1 ہزار 970 اموات ہوچکیں۔ 64 ہزار 653 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 188 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 258 ہے۔ اسلام آباد میں 481 اموات ہوچکیں۔ 40 ہزار 449 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18ہزار 891 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 82 ہے۔ صوبے میں 197 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 618 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9291 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 436 ہے۔ آزاد کشمیر میں 273 اموات ہوچکیں۔ 8582 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4920 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 23 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4795 مریض صحت یاب ہوئے۔
The post کورونا سے مزید 62 مریض انتقال کرگئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.