american hookup lisa wade pdf emily willis hookup 17 year old hookup hookup Monmouth Junction NJ hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد خاقان عباسی کو دعوت دیتا ہوں وہ ادارہ شماریات کے ساتھ بیٹھ جائیں، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کو دعوت دیتا ہوں وہ ادارہ شماریات کے ساتھ بیٹھ جائیں، مہنگائی کا سی پی آئی اور ایس پی آئی کا تفصیلی ڈیٹا موجود ہے، ن لیگ کے لوگوں نے تو کبھی اخبار بھی نہیں پڑھا۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہا کہ شاہد خاقان مہنگائی پر گفتگو کرتے ہیں، ان ہی کےکرتوں کی وجہ سے یہ حالات آئے، شاہد خاقان نے جب وزارت سنبھالی تھی تو ایک روپےکا قرض نہیں تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی 157 ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئے، شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی کے حوالے سے جھوٹے اعداد و شمار دیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات19دسمبر کو ہونے جارہے ہیں،  ہم نے الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے ہیں، کور کمیٹی کے اجلاس میں لوکل باڈیز انتخابات کےحوالے سے تجاویز دی گئیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں سے بلدیاتی انتخابات پر بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، پنجاب کا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ جلد منظور ہو جائے گا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ووٹنگ مشین پر ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  حکومت کی طرف سے جو بھی مدد درکار ہوگی وہ منظور ہوجائےگی، بلدیاتی انتخابات پر پنجاب میں پہلے ہی قانون میں ترمیم کردی ہے، الیکشن مہنگے نہیں ہوں گے، معمول کےاخراجات آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر ٹیکنیکل ایوالویشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کا ساڑھے300 ارب روپےکا پروجیکٹ ہوگا، ہماری کوشش ہے سندھ اور بلوچستان کو احساس پروگرام میں شامل کریں، سندھ حکومت نےصحت کارڈ پروجیکٹ میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت کو راضی کرنےکی کوشش کررہےہیں کہ وہ احساس پروگرام میں شامل ہو، 10 لاکھ روپےتک مفت علاج پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مہنگائی کےحوالے سے اشاریے میں 0.67 فیصد کمی ہوئی ہے، بین الاقوامی مہنگائی کے اثرات کو کم سے کم کرنےکی کوشش کریں گے، مہنگائی سے متعلق سی پی آئی انڈیکس کا ڈیٹا موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے کہا کہ معاملات نیب کو بھجواتے ہیں وہاں بھی کرپشن کیس پر بڑا قدم سامنےنہیں آتا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن تھکے ہوئے  پہلوانوں کا اجتماع ہے، اپوزیشن والے  اپنے تحفظات دور کرنا خود نہیں چاہتے، اپوزیشن اصلاحات کی طرف نہیں آرہی، وہ موجودہ نظام سےمطمئن ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کیسے موثر کیا جائے اس پر بات ہوئی، پی اے سی کی ارکان کی کوئی تبدیلی نہیں ہورہی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی اے سی اجلاس میں کمیٹی کی کارکردگی بہتر بنانے پر بات ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.