burley bike hookup hookup que significa free messege hookup sites gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا، ائیرکوالٹی لائف انڈیکس

ائیرکوالٹی لائف انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا، پاکستان میں تقریباً 21 کروڑ افراد آلودگی کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آلودگی کے باعث پاکستان کے شہریوں کی اوسط عمر 4٫3 سال کم ہورہی ہے، ملک میں 1998 کے بعد سے اوسطاً سالانہ 20 فیصد آلودگی بڑھی ہے۔

ائیر کوالٹی کنسلٹنٹ داور بٹ کا کہنا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس کو ہمارے یہاں انوائرمنٹ سے جوڑا جاتا ہے یہ دراصل ہیلتھ انڈیکیٹر ہے۔ اگر فضاؤں میں آلودگی زیادہ ہو تو حکومتیں ماسک کے استعمال کا کہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ آلودگی میں سر فہرست ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ صاف آب و ہوا سے کراچی کے رہائشیوں کی اوسط عمر میں 3.6 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے، لاہور اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی اوسط عمر میں بالترتیب 5 اور 4 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.