چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ایسی اتھارٹی ہونی چاہیے جس کی منظوری کے بعد اس پر کوئی سوال نہ اُٹھے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ ہم بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہیں، پارکس، نالوں اور رفاعی پلاٹوں پر تعمیرات نہیں ہونی چاہیے۔
محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور سے متعلق انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام ایشوز کو حل کیا جائے گا۔
Comments are closed.