بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو امیدوار ملنے مشکل ہوگئے، امیر مقام کا دعویٰ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کی حکمران جماعت تحریک انصاف کو امیدوار ملنے مشکل ہوگئے ہیں۔

پشاور میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف سے لوگ ن لیگ میں شمولیت کے لیے آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کو امیدوار ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹ عوام پر واضح ہوگیا ہے، خیبرپختونخوا میں لوگ پرانے پاکستان کے لیے ترس رہے ہیں۔

ن لیگ کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ شریف خاندان سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں پر روزانہ مہنگائی اور نئے ٹیکس کے بم گرائے جارہے ہیں، عوام کی جیبوں سے پیسےنکل رہے ہیں، ایسا ڈاکو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ حکومت پر آٹا، ادویات اور چینی کی چوری ثابت ہو رہی ہے، اب پوری ’قوم گو نیازی گو‘، ’گو عمران گو‘ کےنعرے لگا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.