بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، عبد القیوم نیازی

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، قائد کے فرمان میں یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمارا کشمیر پورے کا پورا آزاد نہ ہوسکا۔

مزار قائد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر الحاق کی سب کو اجازت تھی، کشمیر کو پاکستان سے الگ کردیا گیا ہے، مجاہدین نے جہاد کیا اور کشمیر و گلگت بلتستان کے علاقے آزاد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری انسانی حقوق کے اداروں کو دیکھ رہے ہیں، بھارت بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت 9 لاکھ فوج سے ظلم کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں، وہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر بن چکے ہیں۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر جب تک آزاد نہیں ہوتا دنیا بھر میں امن قائم نہیں ہوسکتا، افغانستان میں بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.