پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ اسپانسرز کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ فرنچائز کا کام چلتا رہے۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں کہی۔
کراچی میں ہونے والی میڈیا بریفنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر سمیت کوچ معین خان، سی ای او حسن عمر اور اسپانسر کے عہدیدار منیر ملک موجود تھے۔
اس موقع پر کوچ معین خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں گزشتہ سیزن کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.