بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کراچی میں ٹرانسپورٹ کا افتتاح کرنے آرہے ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں وزیراعظم کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے، شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہماری حکومت حل کرے گی۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری ہمیشہ سے کراچی کا مسئلہ رہا ہے، کراچی میں شفاف مردم شماری کروائی جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ وفاق کی معاونت سے کراچی کی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، گرین لائن بس منصوبے پر 10 سے 12 دن کا کام رہ گیا ہے، وزیراعظم کراچی کے شہریوں کا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے آرہے ہیں۔

جلسے کے دوران ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا اور مائیک سنبھال کر عمران خان کے خلاف نعرہ لگادیا، نوجوان نےنو عمران ، اونلی عوام کا نعرہ لگایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  شکایت آئی تھی کہ کراچی کے لوگوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں، آئندہ سال دسمبر تک نئی مردم شماری مکمل کرلی جائے گی، وزیر اعظم نے کہا کہ ہر پانچ سال میں مردم شماری ہونی چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ انصاف کے ساتھ کراچی کی مردم شماری کروائی جائے گی، سندھ میں مقامی حکومت کا نظام عوام کو بااختیار نہیں کرتا، تحریک انصاف نے اس نظام کے لیے پٹیشن داخل کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں صحت تعلیم کا نظام میئر چلائے گا، ٹرانسپورٹ سیاحت کا نظام، فراہمی و نکاس آب کا نظام میئر کے نیچے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.