صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اشک آباد میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبالہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے تجارتی اور معاشی تعاون تیز ہوں گے۔
پاکستان ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا حامی ہے، جلد تکمیل کے لیے تعاون کریں گے۔
اس موقع پر دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
صدر عارف علوی نے ازبکستان کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
Comments are closed.