سرگودھا میں شادی کی تقریب میں شرکاء کی اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سرگودھا کے علاقے حویلی نتھوکہ میں گزشتہ شب شادی کی ایک تقریب میں قانون کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
بعض شرکاء نے جدید اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
سوشل میڈیا پر اسلحے کے استعمال اور اندھا دھند فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی تاہم پولیس اس سارے معاملے سے بے خبر رہی۔
ویڈیو سامنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز تو کیا لیکن اب تک کوئی گرفتاری ہوئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments are closed.