راجن پور میں 9 سالہ بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کو قتل کیا تھا، ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔
علاقہ محمدپور میں چند روز قبل 9 سالہ شہناز بی بی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا پولیس کو بوری بند لاش ملی تھی۔
پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ محمدپور میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق بچی کے قاتل کو ٹریس کرلیا گیا، قاتل رزاق نامی شخص بچی کا قریبی رشتہ دار ہے جس نے بچی کو سونے کی بالیوں کی لالچ میں آکر بہلا پھسلا کر لے گیا اور بچی کے مزاحمت کرنے پر بچی کو قتل کر دیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments are closed.