پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہم پر ظلم کررہی ہے، پیپلز پارٹی کےخلاف اعلان جہاد کرتا ہوں، یہ وزراء اور ان کی اولادیں لاپتا کیوں نہیں ہوجاتے۔
کراچی میں پی ایس پی کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج ہم احتجاج کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں اور شہری حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو لوکل گورنمنٹ کا بل پاس کیا وہ جمہوریت پر سیاہ داغ ہے، انہوں نے سارے بلدیاتی ادارے قبضے میں کرلئے ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے پاس صرف پبلک ٹائلٹ چھوڑ دیے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ٹھیکیداروں کو ان کا منافع دے کر سارے پیسے خود لے جارہے ہیں۔
Comments are closed.