سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشت گردوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی میں درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار ہلاک اور پانچ دہشت گرد گرفتار کیے گئے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں میں سے تین کا تعلق افغان انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہے۔
گروہ کے ارکان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کہنے پر آپریٹ کر رہے تھے، ان کا ہدف سندھ اسمبلی سمیت حساس عمارتیں اور اہم شخصیات تھیں۔
Comments are closed.