افغانستان کی صورتحال پر بھارت، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کی ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور منشیات کی اسمگلنگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو فوری اور بغیر کسی رکاوٹ انسانی امداد فراہم کی جائے۔
طالبان، افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی ادارے کے مرکزی کردار کا احترام کریں۔
مشترکا اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ افغانستان سے منشیات کی غیرقانونی اسمگلنگ، علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
تینوں ممالک نے خطے میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنے کا بھی عہد کیا۔
Comments are closed.