سینیٹ انتخابات میں پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملہ پر وزیر قانون خیبر پختونخواہ سلطان محمد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر قانو ن سلطان محمد کو مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وزیر قانون نے استعفی وزیر اعلیٰ محمود خان کو جمع کرادیا ہے، جنہوں نے وصول کرتے ہوئے استعفی منظور کرلیا ہے۔
سلطان محمد کی جانب سے دیے گئے استعفی میں کہا گیا ہے کہ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں میرا نام آیا ہے، جس کے بعد میں فوری طور پر خیبر پختونخواہ کابینہ سے مستعفی ہوتاہوں۔
واضح رہے کہ پیسے لینے کی ویڈیو کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نے فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔
The post وزیر قانون خیبر پختونخواہ سلطان محمد عہدے سے مستعفی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.