اسلام آباد: ہائی کورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں بحال کردی گئی ہیں، اور کل سے معمول کے مطابق کھلیں گی۔
اس ضمن میں ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اور کچہری میں عدالتی کارروائی کل بدھ سے معمول کے مطابق ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق وکلا ہڑتال کے باعث سائلین کو آگاہ کرنے کیلئے کازلسٹ منسوخ کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججز اپنے چیمبرز میں موجود ہیں، عدالتیں غیرمعینہ مدت تک بند نہیں کی گئیں۔
The post وکلاء گردی کا واقعہ: اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں کل سے معمول کے مطابق کھلے گی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.