بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، ڈینگی سے مزید 3 مریض چل بسے

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں ڈینگی کے مزید 3 مریض اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں تین افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید دو سو چھتیس نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ڈینگی اور اسموگ میں اضافہ ہوا، این اے 133 میں جمشید چیمہ نے جان بوجھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔

رپورٹس کے مطابق ڈینگی کے مریضوں میں سے ایک سو چھہتر کا تعلق لاہور سے ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.