بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شکر الحمداللّٰہ سیریز جیت گئے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جیتنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ شکر الحمداللّٰہ  ہم  سیریز جیت گئے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف ٹیم کا مومنٹم برقرار رکھنا تھا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ٹیم نے اچھا کھیلا ہے آگے بھی اسے برقرار رکھیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو فتح پوری ٹیم کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔

بابر اعظم نے اپنی ٹیم سے محبت کے اظہار کے لیے لو والی ایموجی کے ساتھ قومی ٹیم کی تصویر بھی شیئر کی۔

بابراعظم پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے 64 اننگزمیں 2 ہزار 515 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا جو شاہینز نے 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.