سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اعظم خان اچھی کارکردگی دکھا کر جلد قومی ٹیم میں واپسی کریں گے۔ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اچھی فارم میں ہے، اس مومینٹم کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
اپنے بیٹے نوجوان کرکٹر اعظم خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ اعظم خان ڈومسٹک میں بہترین پرفارم کر رہا ہے، اچھی کارکردگی دکھا کر کم بیک کرے گا۔
Comments are closed.