اُنہوں نے کہا کہ سندھ کے سارے شہر کچرا کنڈی بن چکے ہیں جبکہ ناکام سیاستدانوں کا ٹولہ حیدرآباد میں سرکس لگانے جارہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ 2 اکتوبر کو نعرہ لگا آر یا پار مگر آر ہوا نہ پار، سیاسی جلسوں کیلیے گاڑیوں کا کرایہ ڈپٹی کمشنر دے رہے ہیں۔
اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ 7880 ارب روپے میں سندھ کے عوام اور ترقی کے لیے کیا کیا؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول زرداری قلابازی کھانے سے کچھ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی جواب دینا ہوگا۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ شہر قائد کچرا کنڈی بنا ہوا ہے، سندھ میں ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے، اسپتالوں کا برا حال ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ناکامی کی وجہ دوسروں پر الزامات لگانا ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ عوام نہیں ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بات کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، لاہور مریم کے والد کا ہوم گراؤنڈ ہے لیکن وہاں بھی اُنہیں ناکامی ہوئی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریم کے والد اور چچا نے ساری زندگی جھوٹ بولا ہے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں، مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے۔
شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
Comments are closed.