جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مراکش میں زیرزمین فیکٹری میں پانی بھرنے سے 28 افراد ہلاک

مراکش میں زیر زمین فیکٹری میں سیلابی پانی جانے کے باعث 7 خواتین سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مراکشی حکام کے مطابق بارش کے باعث زیرزمین فیکٹری میں 3 میٹر تک پانی بھرگیا تھا، اور عمارت سے 24 لاشیں اور 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری تانگیر شہر کے ایک گھر میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کے تہہ خانے میں لوگ کام کر رہے تھے، سرکاری حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 40 کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں مراکش شدید بارشوں کا سامنا کر رہا ہے۔

The post مراکش میں زیرزمین فیکٹری میں پانی بھرنے سے 28 افراد ہلاک appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.