بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

من گھڑت کہانی کے ذریعے رانا شمیم کواستعمال کیا گیا،فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ من گھڑت کہانی کے ذریعے رانا شمیم کو استعمال کیا گیا، ن لیگ کی تاریخ کا سب کو پتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کے خلاف سازش کی گئی ہے، دو دن بعد مریم نواز کے معاملے کی سماعت ہونے والی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غورکیا گیاہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ والے 10 سے زائد التواء لے چکے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اداروں پرحملہ کرنے کی ن لیگ کی تاریخ ہے، موجودہ کیس میں یہ لوگ رانا شمیم کو لے آئے ہیں، اس بار بھی ایک جج کا نام لے کر الزام لگایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتحادیوں سے وزیراعظم کی کچھ دیر پہلے ملاقات ہوئی، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بدھ کے دن بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنا موقف دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں اس بات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے ماتحت ججوں کو کسی بھی عدالتی فیصلے کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں دیے چاہے وہ آرڈر نواز شریف، شہباز، مریم کیخلاف ہو یا کسی اور کیخلاف۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.