وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5078 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا۔
انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7604 ہے۔ آج مزید 140مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 452239 ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک 6581886 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 472202 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 12359مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12137 گھروں میں، 23 آئسولیشن سینٹرز میں اور 199مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 195مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 12 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبے کے 43 نئے کیسز میں سے 32 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 15، ضلع جنوبی 12، ملیر 3 اور ضلع وسطی میں2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 7، لاڑکانہ 2، بدین اور سانگھڑ سے1-1 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 106748 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک 23066744 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.