نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن ماحور شہزاد کہتی ہیں کہ پانچویں بار نیشنل چیمپئِن بننا اُن کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلئیر ماحور شہزاد نے لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں نیشنل چیمپئن شپ کی تیاری کرنا آسان نہیں تھا۔
ماحور شہزاد نے کہا کہ کراچی میں بیڈ منٹن کورٹس بند تھے جبکہ لاہور میں چند روز ٹریننگ کی،ماحور شہزاد
اُنہوں نے کہا کہ چارسدہ میں پہلی مرتبہ نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، چارسدہ میں رہائش، کورٹس اور دیگر سہولیات شاندار تھیں۔
ماحور شہزاد نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے شہروں میں ایونٹس ہونے سے کھیل ترقی کرے گا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نیشنل اور انٹر نیشنل ٹورنامنٹس متاثر ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ مارچ سے ایونٹس کے انعقاد میں بہتری آئے گی، کوشش ہو گی، مارچ سے انٹر نیشنل ٹورنامنٹس کھیل کر رینکنگ بہتر کروں۔
ماحور شہزاد نے کہا کہ میری اس وقت رینکنگ 133 ہے جبکہ ٹاپ 100 میں آنا میرا ٹارگٹ ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ فیڈریشن کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کرانے چاہیئں کیونکہ ٹورنامنٹس کرانے سے کھلاڑی متحرک رہتے ہیں۔
Comments are closed.