بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کبھی کسی ایشو پر مشاورت نہیں کرتی، سینیٹر کامل علی آغا

حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومت کبھی کسی ایشو پر مشاورت نہیں کرتی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے حکومت کے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی کسی ایشو پر مشاورت نہیں کرتی، حکومت کو جب ضرورت پڑتی ہے تو ہم سے بات کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی بھی حکومتی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ہم پر ووٹرز  کا شدید دباؤ ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسائل تو ہیں اور ان کااظہار حکومت سے کئی بار کرچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت آج بھی مذاکرات کرے تو آئندہ 2 سالوں میں مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.