ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حنا جیلانی نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے کسی قسم کی انتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بھی پولیٹیکل انجینئرنگ نظر آئی تو برداشت نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ باضمیر قوم ٹی ٹی پی سے مذاکرات برداشت نہیں کرتی۔
اس موقع پر حنا جیلانی نے پی ایف یو جے کو نثار عثمانی ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔
ایچ آرسی پی آفس میں حسین نقی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا جیلانی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کو نہیں مانتے۔
جبری گمشدگی ایسا جرم ہے جو پاکستان میں ہوتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی کو نہیں مانتے۔ حنا جیلانی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اُنہیں تحفظ دینا ضروری ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن بل مسترد کرتے ہیں۔
حنا جیلانی نے نثار عثمانی ایوارڈ پی ایف یو جے کو دینے کا اعلان بھی کیا۔
چیئرپرسن ایچ آرسی پی نے ٹی ایل پی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمہوریت چلانے کے لیے کسی سے مذاکرات کے مخالف نہیں تاہم انتہا پسندی اور متشدد پالیسیوں کے خلاف ہیں۔
حناجیلانی کا یہ بھی کہنا تھا آزادی اظہار پر کسی قسم کی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.